شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم 

image
اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی جس کے مطابق شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 15 ہوگئی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل آپ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے ریکارڈ منگوائیں۔ ریکارڈ کی فراہمی تک پنجاب سے بھی شیر افضل مروت کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین
مزید خبریں